نئی دہلی۔ ایک شخص نے دہلی پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے دہلی کے وزیر
اعلی اروند کیجریوال کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔ بعد میں پتہ چلا کہ فون کرنے
والا نشہ کا عادی ہے اور اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ ایک سینئر پولیس
افسر نے بتایا کہ پولیس کنٹرول روم میں شام چھ بج کر 16 منٹ پر ایک کال آئی
اوریہ فرضی کال تھی۔ فون کرنے والے کی شناخت
مشرقی دہلی کے کھجوری خاص علاقے کے رویندر کمار
تیواری کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی پولیس جب اس کے گھر پر پہنچی تو پڑوسیوں
نے بتایا کہ وہ نشہ کرتا ہے اور اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ اس کا پتہ
نہیں چلا۔ افسر نے بتایا کہ تیواری نے کہا کہ وہ کیجریوال کو گولی مار دے
گا لیکن جب اس کی شناخت پوچھی گئی تو اس نے کہا کہ میں مارنے کے بعد اپنی
شناخت بتاؤں گا۔